پاکستان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے، مصباح الحق
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق پاکستان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے،پاکستان کے 3 بلے باز آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں،کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیلئے یہ آئیڈیل وقت ہے۔
لاہور میں مصباح الحق میڈیا سے گفتگومصباح الحق نے کہا کہ انڈین پچز بیٹرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگایہ آئیڈیل وقت، پاکستان ٹیم کے پاس اچھی تیاری کرنے کا موقع یے،ابھی سے پلاننگ کی جائے تو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان ٹیم کو ون ڈے کی پریکٹس نہیں مل رہی اس پر کام کرنا ہوگا،اس کیلئے آپس میں میچز کروائے جا سکتے ہیں،زیادہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا مواقع بنانے چاہئیں،غیر ملکی کوچز اپنے اپنے گھروں میں چلے جاتے ہیں تو قومی ٹیم ٹریننگ کیسے کرے گی۔
سابق کپتان نے کہاکہ پاکستان انڈیا کرکٹ کے حوالے سے دونوں حکومتوں کو فیصلہ کرنا چاہیے،کھیلوں کو سیاست سے الگ کیا جائے اور دونوں ممالک کو آپس میں کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ بہتر ہوئی ہے اور اس نے اچھا کھیل رہا ہے،کپتانی کے بارے میں فیصلہ بابر اعظم نے ہی کرنا ہے۔۔۔وہ خود فیصلہ کریں کہ انہیں کس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا پی ایس ایل کی پاکستان میں مقبولیت زیادہ ہے،پی ایس ایل کو یو اے ای منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے۔
مصباح الحق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلائو گھیرائو کے واقعات پر کہا کہ نو مئی کو جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا،بطور شہری کوئی بھی نقصان کرتے ہیں اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔