پاکستان ویمنز کپ 2023ء: گیند لگنے سے فیلڈ امپائر زخمی
امپائر رفعت کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا
پاکستان ویمنز کپ 2023ء میں بلاسٹرز اور اسٹراٸیکرز کے میچ کے دوران فیلڈ امپاٸر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
کراچی میں جاری پاکستان ویمنز کپ 2023ء کے سلسلے میں بلاسٹر اور اسٹرائیکرز کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران فیلڈ امپائر رفعت صدف شمس کے لگائے گئے شاٹ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق زخمی خاتون امپائر رفعت کو گراؤنڈ سے اسٹریچر کے ذریعے منتقل کیا گیا، میڈیکل اسٹاف کو رفعت کی دیکھ بال کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیک اپ امپائر نہ ہونے کی وجہ سے میچ ریفری نے فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیئے۔
کرکٹ
Pakistan Cricket Board (PCB)
PAKISTAN WOMENS CUP 2023
تبولا
Tabool ads will show in this div