اب ڈان 3 میں شاہ رخ خان نہیں ہونگے

رنویر سنگھ نے ڈان 3 میں شاہ خان کی جگہ لے لی

بالی وڈ رپورٹس کے مطابق ڈان کے تیسرے سیکوئل میں شاہ خان نہیں بلکہ رنویر سنگھ ڈان کا کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

بالی وڈ فلم ڈان 3 کے پروڈیوسررتیش سدھوانی کے مطابق، ڈان 3 کے سیکوئل پر کام ہو رہا ہے۔ فلم کی تیسری ایڈیشن کے لیے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فرحان اختر کام کر رہے ہیں۔ تاہم بالی وڈ کے کچھ ذرائع اس خبر کو دے رہے ہیں کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان نظر نہیں آئیں گے۔

بالی وڈ کی حالیہ رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان کا ڈان کردار کو ادا کرنے کے لیے رنویر سنگھ سمیت دیگر اداکار اس کے لیے مقابلہ جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ ڈان 3 میں ٹائٹل رول ادا کریں گے۔

رنویر سنگھ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ پروموشنل ویڈیو کی شوٹنگ کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق رنویر نئے ڈان کو طور پر دکھائی دیں گے۔

ڈان کا پہلا سیکوئل 2006 میں ریلیز ہوا۔ جبکہ دوسرا 2011 میں ، ان دونوں فلموں میں شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ان دونوں فلموں کی ہدایات فرحان اختر نے دی تھیں۔

Bollywood

Ranveer Singh

Don 3

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div