مستعفی ہیڈ کوچ کا پاکستانی ہاکی فیڈریشن کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ
پاکستانی ہاکی ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے پی ایچ ایف کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ دیدیا۔ کہتے ہیں کہ میں واجبات کے حصول کیلئے جو کر سکتا ہوں کروں گا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے دو روز قبلا یک سال کا معاوضہ نہ ملنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، اب انہوں نے واجبات کیا ادائیگی کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ دیدیا۔
سیگفریڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ میں واجبات کے حصول کیلئے جو کر سکتا ہوں کروں گا، میں اس حوالے سے وکیلوں سے مشاورت کروں گا۔
ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھی بات کریں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026ء تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں، معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنا تھی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان تنازع کی وجہ سے ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو ادائیگی نہیں کی گئی۔