پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ پری زاد اب عربی میں نشر ہوگا
پاکستانی ڈرامہ پری ذاد میں مرکزی کردار احمد علی اکبر نے ادا کیا، ڈرامے کو اب عربی زبان میں بھی نشر کیا جارہا ہے۔
پری زاد ڈرامے کو سال 2021 اور 2022 میں نشر کیا گیا۔ ڈرامے کی منفرد اور اچھوتی کہانی بے حد مقبول ہوئی۔ اب اس ڈرامے کو جلد ہی عربی زبان میں نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پری زاد کے عربی ورژن کو پاکستان کے پہلے عربی زبان کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کا عربی پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پری زاد ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو اپنی گہری رنگت کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود اچھی تربیت کی وجہ سے اس کا شمار نیک سیرت لوگوں میں ہوتا ہے، مگر وہ زمانے اور لوگوں کی جانب سے دی جانے والی کی مشکلات کو جھیلتا ہوا اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ پری زاد ناول سے ہی اخد کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی کو تحریر کیا ہاشم ندیم نے۔ ڈرامے میں احمد علی اکبر کے علاوہ یمنی زیدی، اشنا شاہ، صبور علی ، مشال خان ، عروہ حسین اور نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا۔