اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ کپ کھیلیں گے
ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کردی
سابق کپتان شاہد خان آفریدی ایک بار پھر گرین شرٹ میں نظر آٸیں گے۔ ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے ویٹرنز ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
شاہد آفریدی سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی سابق کپتان ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔
ویٹرنز عالمی کپ میں 40 سال سے زاٸد عمر کے کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے، ورلڈ کپ رواں سال 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی میں کھیلا جاٸے گا۔
ایسوسی ایشن کےمطابق ویٹرنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
SHAHID KHAN AFRIDI
WORLD CUP 2023
VETERANS CRICKET ASSOCIATION
تبولا
Tabool ads will show in this div