نئے بجٹ میں بھی زیادہ آمدن والوں پر سپر ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز

پندرہ سے 30 کروڑ کمانے والوں پر 10 فیصد تک ٹیکس لاگو رہے گا

نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی زیادہ آمدن والے افراد اور کمپنیوں پر سپر ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے، 15 سے 30 کروڑ تک کی آمدنی پر ایک سے 10 فیصد تک ٹیکس لاگو رہے گا۔

بجٹ 24-2023ء کیلئے ٹیکس تجاویز کی تیاری کا کام جاری ہے، اس سال بھی زیادہ آمدن والے افراد اور کمپنیوں پر سپر ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 سے 30 کروڑ یا زائد آمدن پر ایک سے 10 فیصد سپر ٹیکس لاگو رہے گا،ذرائع 15 کروڑ آمدن پر ایک فیصد، 20 کروڑ آمدن پر 2 فیصد سپر ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 25 کروڑ کمانے والوں سے 3 فیصد کے حساب سے سپر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں بھی کارسازوں، بینکنگ، اسٹیل، کھاد سیکٹر پر 30 فیصد سپر ٹیکس برقرار رہے گا، ٹیکسٹائل، پیٹرولیم، سیمنٹ، ادویہ سازی اور شوگر سیکٹر سے بھی سپر ٹیکس وصول ہوگا۔

super tax

BUDGET 2023 24

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div