حکومت کو بجٹ بنانے میں مشکلات، شیڈول متاثر

پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون تک ملتوی

ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث نئے بجٹ کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون تک ملتوی کردیا گیا۔

بجٹ کے حوالے سے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کردی گئی، اب یہ اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں موجودہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں زراعت، صنعت، خدمات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی بنیاد پر اہداف کا تعین کیا جائے گا، بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی کابینہ سے اگلے ہفتے منظوری متوقع ہے جبکہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث حکومت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں ڈالر تقریباً 300 روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

PAKISTAN IMF DAILOGUE

BUDGET 2023 24

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div