ادویات کی قیمتوں میں 14 سے20 فیصد اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت 24-2023ء کیلئے کیا گیا ہے
حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے20 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔100 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد جبکہ دیگر دوائوں کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کی منظوری کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی،قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت 24-2023ء کیلئے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا 3 ماہ بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔
drug regulatory authority
HEALTH NEWS
Increase drug prices
تبولا
Tabool ads will show in this div