رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار

انجری توقع سے زیادہ طویل ہوگئی ہے، مکمل فٹ نہیں، رافیل نڈال
<p>File photo</p>

File photo

کلے کورٹ کے کنگ رافیل نڈال انجری کے باعث فٹ نہ ہونے کے باعث فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئے۔

رافیل نڈال امسال آسٹریلین اوپن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، فرنچ اوپن کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رافیل نڈال نے کہا کہ انجری توقع سے زیادہ طویل ہوگئی ہے، مکمل فٹ نہیں۔

دوسری طرف انجری کی وجہ سے رافیل نڈال کی ومبلڈن میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

سپین کے ٹینس سٹار کی ستمبر سے قبل ٹینس کورٹس میں واپسی مشکل ہے، رافیل نڈال نے 2024 کو اپنے کیریئر کا آخری سال بھی قرار دے دیا ہے۔

رافیل نڈال 2005 میں ڈیبیو کے بعد سے پہلی بار فرنچ اوپن سے آؤٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 17 ایونٹس میں نڈال نے 14 ٹائٹلز جیتے، انہیں صرف 3 مرتبہ شکست ہوئی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div