ورلڈکپ کا انعقاد، بی سی سی آئی نے اہم میٹنگ طلب کر لی
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 27 مئی کو احمد آباد میں خصوصی جنرل میٹنگ طلب کی ہے اور امکان ہے میٹنگ کے بعد ورلڈکپ سے متعلق کوئی خصوصی اعلان ہو سکتا ہے۔
میٹنگ کے ایجنڈے کے 5 نکات میں سے ایک آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل ہے اور اس بات پر غور کیا جا رہا ہے اکتوبر نومبر میں میگا ایونٹ کے مقامات سامنے آ سکتے ہیں جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریکارڈ کے لیے ابھی تک ورلڈ کپ کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ میگا ایونٹ 5 اکتوبر سے شروع ہو کر 19 نومبر کو ختم ہو گا جس میں 12 مقامات توجہ کا مرکز ہوں گے، جیسا کہ مشہور ہے کہ احمد آباد کا سٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
دریں اثنا، بی سی سی آئی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے لیے کمیٹی کے قیام کا اعلان کرے گا۔
ڈبلیو پی ایل کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد مارچ میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے کیا تھا۔ اب بی سی سی آئی ویمنز لیگ کے لیے الگ باڈی تشکیل دے سکتی ہے جس نے سٹیک ہولڈرز (بنیادی طور پر مالکان اور براڈکاسٹرز) اور عوام دونوں کی طرف سے مثبت ردعمل کو راغب کیا۔
دریں اثنا یہ بات سامنے آئی ہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل کے لیے سکواڈ کے ارکان تین مراحل میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
پہلی کھیپ 23 مئی کو آئی پی ایل کے لیگ مرحلے کے اختتام کے فوراً بعد روانہ ہوگی۔ دوسرا گروپ 23 اور 24 مئی کو پہلے دو پلے آف میچوں کے بعد چلے گا اور آخر میں آخری کھیپ 28 مئی کو فائنل کے بعد 30 مئی کو روانہ ہوگی۔ برطانیہ ڈبلیو ٹی سی فائنل، آسٹریلیا کے خلاف، اوول میں 7 سے 12 جون تک ہے۔