ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 1976 امریکی ڈالر سے کم ہو کر 1964 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 233600 روپے سے کم ہو کر 232600 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 199417 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.87 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمتیں بالترتیب 2850 روپے اور 2443.41 روپے ہو گئی ہے۔