34ویں نیشنل گیمز، خواتین ہاکی کا فائنل واپڈا کے نام

آرمی نے سلور اور نے کانسی کا تمغہ جیتا، مہمان خصوصی فرح عظیم شاہ نے انعامات تقسیم کئے

34ویں نیشنل گیمزمیں خواتین ہاکی کا فائنل واپڈا نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ آرمی نے سلوراور نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں خواتین ہاکی ایونٹ کا فائنل میچ واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس فائنل کی مہمان خصوصی حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح اعظیم شاہ تھی جن کا دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

فانئل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا واپڈا کی کھلاڑیوں آرمی کے گول پوسٹ پر کامیاب حملے کئے واپڈا نے فانئل یکظرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

آرمی نے سلور میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ ہائرایجوکیشن کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل کےاختتام پر مہمان خصوصی فرح عظیم شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔

34th National Games

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div