ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کیلئے حیرت انگیز سہولت کا آغاز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2 گھنٹے طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ ہوسکیں گی

ٹوئٹر اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ نہیں رہی، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2 گھنٹے طویل ویڈیو بھی اپ لوڈ کرسکیں گے، تاہم فی الحال یہ سہولت مخصوص صارفین کو ہی میسر ہوگی۔

ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر کے بلو ٹک کے تصدیق شدہ اور فیس ادا کرنیوالے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2 گھنٹے طویل اور 8 جی بی پر مشتمل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر صارفین کو صرف 10 منٹ طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت میسر تھی جبکہ وہ 150 الفاظ پر مشتمل ٹوئٹ کرسکتے تھے۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے قدم ٹوئٹر کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مدمقابل لانے کیلئے لئے اٹھایا ہے، جس پر ٹوئٹر کی ٹیم دسمبر سے کام کررہی تھی۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے یوٹیوب کی طرح ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کنٹرول کرنے کا فیچر متعارف کروایا تھا، اس کے علاوہ پیڈ صارفین کیلئے ٹوئٹ کی حد کو بھی 10 ہزار الفاظ تک بڑھایا جارہا ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk

VIDEO UPLOADING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div