کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا، ایرانی صدر

اسرائیل تمام مسلم ممالک کا مشترکہ دشمن ہے، وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے دوران گفتگو
May 18, 2023
<p>File photo</p>

File photo

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا اور اسرائیل تمام مسلم ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدرابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے جمعرات کوملاقات میں کہاکہ ہم نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کی بنیاد پرہم صہیونی نظام کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اورایران نے مارچ میں چین کی ثالثی سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کااعلان کیا تھا اور دونوں ملکوں نے سات سال کے وقفے کے بعد دوطرفہ تعلقات بحال کیے تھے۔

پاکستان

Saudi Arabia

Iran

saudia arabia iran

iran president

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div