بھارت کا پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار

دونوں ٹیموں میں آخری بار دو طرفہ سیریز 2012-13ء میں ہوئی تھی
<p>File photo</p>

File photo

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار دو طرفہ سیریز 2012-13 میں ہوئی تھی جب پاکستان نے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی جبکہ T20I سیریز برابری پر ختم ہوئی۔

تاہم دونوں فریقین آخری بار 2007-08 میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز میں ملے تھے، جس میں ہوم ٹیم نے سیریز 1-0 سے جیتی تھی۔ اس کے بعد سے روایتی حریف صرف ایشیا کپ اور آئی سی سی ایونٹس میں ہی ملے ہیں کیونکہ بی سی سی آئی نے سیاسی بنیادوں پر پاکستان کے خلاف دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، ہاں، مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ میں دو طرفہ ٹیسٹ میچ کھیلی جا سکتی ہے، لیکن میرے خیال میں انگلینڈ اور اس کے بعد آسٹریلیا کی بہترین جگہ ہو سکتی ہے، اگر آپ آسٹریلیا کے کسی بھی سٹیڈیم میں جائیں تو شائقین کی بڑی تعداد وہاں آتی ہے، اگر وہاں میچ ہوں تو شائقین آئیں گے تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

نجم سیٹھی کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا پھر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے کا منصوبہ نہیں بنایا، پاکستان کے ساتھ کی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div