سونے کی قیمت میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1988 ڈالر ہو گئی
<p>File photo</p>

File photo

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1976 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 1988 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کی بڑھوتری دکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 846 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 274 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.86 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان

Gold rates

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div