ارشد چائے والا نے اسلام آباد کے بعد اپنا ایک کیفے لندن میں بھی بنا لیا
ارشد خان عرف ارشد چائے والا نے ماڈلنگ اوراسلام آباد میں چائے کے ایک کیفے کھولا۔ چائے کے کیفے کی کامیابی کے بعد ارشد خان لندن میں اپنا پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کاروبار کا آغاز کر رہے ہیں۔
ارشد چائے والا 2016 میں اپنی وائرل تصویر سے پہلے ایک ڈھابے میں چائے بناتے ۔ تاہم ان کی ایک تصویر نے ارشد خان کی تقدیر ہی بدل دی اور راتوں رات ایک اسٹار بن گئے۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کی ۔ تاہم ساتھ ساتھ اپنے کاروبار پردھیان دینے کے لیے اسلام آباد میں ایک چائے کے کیفے کو لانچ کیا۔
اب ارشد خان چائے والا ایک اسٹار بننے کے ساتھ ایک کاروبا کو چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے نئے کیفے کو لندن میں کھول دیا ہے۔ ارشد نے اسی حوالے سے ایک ویڈیو میں بتایا کہ ان کا کیفے لندن کے علاقے الفورٹ لائن میں ہے ۔ جہاں نا صرف پاکستانی کڑک چائے کو انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ وہ پردیس میں دیسی کھابوں کو بھی کھا سکیں گے۔
ارشد چائے والا نے سوات میں بھی اپنا ایک کیفے کا آغاز کیا ہے۔