آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں 10 لاکھ افراد کو تربیت دینے کا فیصلہ

وزارت آئی ٹی نے منصوبے کیلئے پالیسی ڈرافٹ تیار کرلیا

پاکستان میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے استعمال کی طرف اہم قدم اٹھا لیا گیا، حکومت نے 10 لاکھ افراد کو اس شعبے میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے پالیسی ڈرافٹ بھی تیار کرلیا، تعلیم، صحت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ترقی دی جائے گی۔

دنیا آرٹیفشل انٹیلی جنس سے فائدہ اٹھا رہی ہے تو ہم کیوں پیچھے رہیں، پاکستان میں بھی جلد ٹیکنالوجی لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں فراہم کرتی نظر آئے گی، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور کھیت کھلیانوں میں ڈرونز اور روبوٹس کا استعمال ہوگا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا، پہلے مرحلے میں 10 لاکھ افراد آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت حاصل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق تربیت حاصل کرنیوالوں میں گریڈ 12 سے 22 تک سرکاری ملازمین بھی شامل ہوں گے، مصنوعی ذہانت کو مرحلہ وار پرائمری، سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔

ڈرافٹ کے مطابق اہم منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر اپنے سالانہ فنڈز کا 30 فیصد قومی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیفیشل اٹیلی جنس میں تحقیق کرنے والے طلبہ کو سفری اخراجات کے ساتھ تھیسز کی اشاعت کیلئے مالی معاونت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں مصنوعی ذہانت سینٹرز بناکر تمام سرکاری ریکارڈ کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس بھی بنانا چاہتی ہے۔

artificial intelligence

AI Technology

PAKISTAN IT TECHNOLOGY

MINISTRY OF INFORMATION TECHNOLOGY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div