حب، کوسٹ گارڈز کی کارروائی، بس سے سمگل شدہ سامان برآمد
مسافربس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں مالیت کا کپڑا اور دیگر غیر ملکی سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ، ترجمان کوسٹ گارڈ
بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر غیرقانونی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسافربس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے، جس میں کپڑا اور دیگر غیرملکی سامان شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس کا مالک کئی عرصے سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے تاہم پاکستان کوسٹ گارڈز سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
بلوچستان
coastguard
تبولا
Tabool ads will show in this div