الیکشن کمیشن کا انتخابات نہ ہونے پر چیف سیکریٹری بلوچستان کو نوٹس
ضلع کوئٹہ میں تاحال بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے
ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں ہوسکا؟، الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ضلع کوئٹہ وہ واحد ضلع ہے جس میں ابھی تک الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکا، جس کی وجہ حکومت بلوچستان کی طرف سے ٹاؤنز کی تشکیل نہ ہونا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے 5 ماہ قبل حکم دیا تھا کہ صوبے میں ٹاؤنز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے مگر صوبائی حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیا، جس کا مقصد ضلع کوئٹہ کی حلقہ بندی اور الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
بلوچستان
ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)
BALOCHISTNA LOCAL BODIES ELECTION
تبولا
Tabool ads will show in this div