زمان خان نے بھی انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا

قومی کرکٹر ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے انگلش کاؤنٹی کیلئے ڈربی شائر سے معاہدہ کرلیا، وہ ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے انگلینڈ کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا۔

زمان خان ڈربی شائر کاؤنٹی کی طرف سے ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے، وہ رواں ماہ کے آخر میں ڈربی شائر کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ڈربی شائر کاؤنٹی کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیسر زمان خان بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر زمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر زمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ان کی ٹیم کے قائد ہیں۔

PAKISTAN SUPER LEAGUE (PSL)

Zaman Khan

ENGLISH COUNTY CRICKET

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div