فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے انتخابی عمل کا 27مئی سے آغاز

صاف اور شفاف لیکشن کیلیے کارروائی کا آغاز ضلعی سطح پر مقابلوں کے ذریعے کلبز کی سکروٹنی سے ہوگا
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے تحت انتخابی عمل 27مئی سے شروع ہوگا۔

پی ایف ایف آئین کے مطابق صاف اور شفاف لیکشن کیلیے ہونے والی اس کارروائی کا آغاز ضلعی سطح پر ہونے والے مقابلوں کے ذریعے کلبز کی سکروٹنی سے ہوگا۔

پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کے تحت کلبز رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی نے اب اگلے مرحلے کی جانب پیش رفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کلبز سکروٹنی کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، بدین، قلعہ عبداللہ اور چترال کو منتخب کیا گیا ہے جہاں کے رجسٹرڈ کلبز ڈسٹرکٹ مقابلوں میں شرکت کریں گے، جس کے بعد ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کلبز کی سکروٹنی کا عمل مرحلہ وار ملک بھر دیگر اضلاع تک پھیلا دیا جائے گا، اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے میڈیا کو بریفنگ میں آگاہ کیا جائے گا۔ پی ایف ایف کے آئینی تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے کلبز کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے انتخابی عمل کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں،کئی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کمیٹی بڑی ثابت قدمی سے منزل کی جانب گامزن رہی ہے،مقصد پاکستان فٹبال کے معاملات میں استحکام لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف 2015 سے مختلف تنازعات کی زد میں رہی ہے،2017 اور 2021 میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے معطلی کا سامنا کرنا پڑا، انتخابی عمل صاف اور شفاف انداز میں مکمل کرنا چاہتے ہیں،اس سے اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال ہوگا اور پاکستان میں فٹبال کو درست سمت میں گامزن کرنے میں مدد ملے گی،فیفا اور اے ایف سی کی نگرانی میں ہونے والی انتخابی کارروائی سے ملک میں فٹبال کا نیا باب شروع ہوگا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div