ٹوئٹر کا نیا چیف ایگزیکٹو کون ہوگا؟، ایلون مسک جلد اعلان کرینگے

نئی سی ای او کو رکھ لیا، جلد کام شروع کریں گی، ٹوئٹر سربراہ

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کو ٹوئٹر کیلئے نیا چیف ایگزیکٹیو مل گیا تاہم انہوں نے ابھی تک نام نہیں بتایا، صرف یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ خاتون ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وال اسٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ این بی سی یونیورسل کی خاتون ایگزیکٹو کی ٹوئٹر کے چیف ایگزیٹو آفیسر کے عہدے کیلئے بات چیت چل رہی تھی۔

تاہم ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے پُرجوش ہوں کہ میں نے ایکس ٹوئٹر کیلئے ایک نئی سی ای او کو رکھ لیا ہے، وہ 6 ہفتوں میں کام شروع کریں گی۔

ٹوئٹر سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں خود چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، جس کے بعد سے وہ پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں کرچکے ہیں۔

انہوں نے دسمبر میں کہا تھا کہ انہیں جب بھی ’کوئی بے وقوف ملا‘ تو وہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور وہ ٹوئٹر کے سافٹ ویئر اور سرور ٹیموں کو چلائیں گے۔

رائٹرز نے ایلون مسک کے ٹویٹ کے بعد رپورٹ کیا کہ لِنڈا یکرینو کو ٹوئٹر چلانے کیلئے چنا جاسکتا ہے۔

لِنڈا یکرینو این بی سی یونیورسل کی ایڈورٹائزنگ سیلز ایگزیکٹو ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ میامی میں ایک کانفرنس کے دوران ایلون مسک کا انٹرویو کیا تھا۔

ٹویٹر

Elon Musk

Twitter CEO

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div