زندگی میں کئی مرتبہ شدید ڈپریشن کے دور سے گزرا، ڈیوائن جانسن
ہالی وڈ اسٹار ڈیوائن جانسن نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ ڈیریشن سے گزریں ہیں، ان کی بیٹیوں نے انہیں اس مشکل وقت سے نکالا۔
بلیک ایڈم اسٹار ڈیوائن جانسن نے حال ہی میں ایک پوسٹ کاسٹ میں اپنی زندگی میں آنے والے ڈپریشن کے ادوار کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ میامی یونیورسٹی میں تھے تو انہیں پہلی مرتبہ ڈپریشن کے دور سے گزرنا پڑا۔ ڈیوائن نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ان کے کندھے پر چوٹ لگ گئی ، انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ فٹ بال ٹیم میں کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔ ڈیوائن نے بتایا کہ کندھنے پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے وہ ورزش نہیں کرسکتے تھے ۔ کیونکہ وہ ایک ایتھلیٹ ہیں اور ایک کھلاڑی کے لیے ایسا کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے۔ وہ دور ان کے لیے سخت مشکل تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی انکی اہلیہ سے طلاق کا دور بھی بہت مشکل ترین تھا۔ یہ دور اتنا شدید تھا کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ڈپریشن کے دور میں ان کی زندگی کو خوبصورت بنانے اور تکلیف سے نکالنے کے لیے ان کی تین بیٹیوں نے ان کی مدد کی۔ جب میں ان کی طرف دیکھتا مجھے احساس ہوتا ہے یہ یہی تو سب کچھ ہے۔
ڈیوائن نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ شکر گزاری کو اپنی زندگی میں تلاش کرنے سے چیزیں بہتر ہوتیں ہیں۔ شکر گزاری کی ہی بدولت انہیں ذہنی بیماری سے نکلنے میں بھی مدد ملی۔ اڈیوائن کا کہنا تھا کہ اس بیماری سے کہیں سالوں سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرد کیوں نہیں اس بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ ڈیوائن نے کہا کہ اگر آپ کی ذہنی صحت خراب ہو رہی ہوگی تو آپ کیسے تندرست رہ سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سب سے اہم ہے کہ آپ اس بارے میں کسی سے بات کریں۔ ایسا کرنا سے آپ میں ہمت پیدا ہوتی ہے جو کہ ذہنی صحت سے نمٹنے کے لیے ایک سپر پاور ہے۔ سب سے اہم چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ ہے کسی سے بات کرنا۔