ایک سال کے دوران پاکستانیوں نے گوگل سے کتنی کمائی کی؟

گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے بتادیا

پاکستانیوں نے ایک سال کے دوران گوکل سے کیا سیکھا اور کتنا کمایا، کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے سماء کو سب کچھ بتا دیا۔

نمائندہ سماء ظہیر علی خان سے گفتگو میں گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے بتایا کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے ایک سال کے دوران ایک ہزار ارب روپے کا کاروبار ہوا، صارفین نے 210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کیں۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل سے سالانہ 4 لاکھ 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستان میں 350 کانٹینٹ کری ایٹر ہیں جن کے سبسکرائبر کی تعداد 10 لاکھ تک ہے، پاکستان میں بننے والا کانٹینٹ ملک سے باہر بھی دیکھا جارہا ہے، ان کی 50 فیصد ویوور شپ پاکستان سے باہر ہے۔

فرحان قریشی نے کہا کہ رواں سال پاکستانی یوٹیوب اور گیمنگ کے شعبوں میں بھی چھائے رہے، 5 سال میں گیمز اسٹوڈیو میں 100 گنا اضافہ ہوا، 1600 گیمز اسٹوڈیو ڈیولپ ہوچکے ہیں، 5 ہزار 400 یو ٹیوب چینل ہیں جنکی سبسکرائبر ایک لاکھ ہے۔

GOOGLE PAKISTAN

GOOGLE REVENUE IN PAKISTAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div