پیرو میں ڈینگی قابو سے باہر ہوگیا
پیرومیں انسداد ڈینگی مہم جاری، سال بھر میں اب تک ڈینگی بخار سے 80 افراد جان بحق ہوگئے۔
جنوبی امریکی ملکی پیرو میں ڈینگی بخار سے 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ حکومت کی جانب سے ڈینگی کے اس پھیلاؤ کی وجہ پیرو کا موسم بتایا جارہا ہے۔
محمکہ صحت کے ڈائیکرٹر کے مطابق گھر گھر میں مچھر مار دوا کا اسپرے کیا جارہا ہے ، تاکہ ڈینگی پر قابو پایا جاسکے ۔ انتظامیہ کے مطابق انسداد ڈینگی کی یہ مہم دو ہفتے قبل شروع ہوئی۔ جس میں پیرو کے 25 مختلف محکمے شامل ہیں۔
امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، ڈینگی بنیادی طور پر گرم، بارش کے موسم میں پھیلتا ہے۔ یہ موسم ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے کافی موزوں ہے۔ مچھر اپنے انڈے پانی میں دیتے ہیں۔
پیرو حالیہ دنوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل نینو(El Nino) سے منسلک ہیں، جو جنوبی بحرالکاہل کو گرم کرتا ہے ۔جس سے بحرالکاہل کے ساحلی علاقے میں شدید بارشیں ہوتیں ہیں۔