عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ سیا نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی
آسٹریلوی گلوکارہ سیا نے اپنے بوائے فرینڈ ڈین برناڈ سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب پیر کے روز اطالوی ڈیزائنرز کی پرتعیش ویلا میں ہوئی۔
آسٹریلوی گلوکارہ سیا(Sia) نے اپنے بوائے فرینڈ ڈین برناڈ(Dan Bernad) سے اٹلی میں شادی کرلی ۔ ان کی شادی اٹلی پروٹوفینو میں معروف ڈیزائینر Domenico Dolce and Stefano Gabbana کے پرتعیش ویلا میں ہوئی۔
اس سے پہلے مئی 2022 میں امریکی گلوکارہ کورٹنے کارداشیان( Kourtney Kardashian ) کی بھی شادی ہوئی۔ جس میں کائلی جننر اور کیم کارداشیان سمیت بڑی شخصیات نے شرکت کی ۔ تاہم سیا اور ڈین کی شادی میں مہمانوں کی لسٹ میں صرف 4 مہمان اور 2 دلہا دلہن شامل تھے۔
47 سالہ گلوکارہ نے اپنی شادی پر ہلکے پنک رنگ کا مرمیڈ گاؤن زیب تن کیا۔ اس سے قبل سیا کی شادی فلم میکر ایرک اینڈرس لینگ سے 2014 میں ان کے فلم میکرکے گھر میں ہوئی۔ تاہم یہ شادی صرف 2 برس ہی چل سکی اور دسمبر 2016 میں اس جوڑے نے علحیدگی اختیار کر لی۔
مغربی میڈیا کے مطابق سیا اور ڈین کوپہلی مرتبہ 2021 دسمبر میں ویسٹ سائیڈ اسٹوری فلم کے پرئیمر میں دیکھا گیا تاہم ان دونوں کے درمیان کب سے تعلق ہے یہ اب تک نہیں معلوم ہوسکا۔