مداح کے پیار نے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کو زخمی کردیا

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کنسرٹ کے دوران خاتون کے ہاتھ کھینچنے سے زخمی ، ویڈیو وائرل

مشہور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کو خاتون مداح کا پیار مہنگا پڑ گیا، گلوکار کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اریجیت سنگھ آج کل بھارت کے مخلتلف شہروں میں کنسرٹس میں پرفارم کر رہے ہیں ۔ اسی دوران اتوار کو اورنگ آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے اریجیت کو اسٹیج کے قریب آکر کھنیچا، خاتون نے اس شدت کے ساتھ گلوکار کا ہاتھ کھنیچا کہ جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

گلوکار کو مجبورا گانے کو روک کر خاتون کو یہ کہہ کر منع کرنا پڑا کہ اگر وہ ایسا کریں گی تو وہ پرفارم نہیں کر پائینگے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے میرا ہاتھ ایسے کھینچھا ہے کہ میرا ہاتھ کانپ رہا ہے کیا میں پرفارم نہ کروں اور کنسرٹ چھوڑ کر چلا جاوں؟

جس کے بعد اریجیت کی اسٹیج پر وہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ کنسرٹ کے بعد ہاتھ پر پٹی بندھوا رہے تھے ۔

music

ARIJIT SINGH

BOLLYWOOD SONGS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div