وزیر داخلہ کی عمران خان کو ملکر الیکشن کے معاملات طے کرنے کی پیشکش

دھونس،دھمکیوں سےکام لوگےتواگلےسال بھی الیکشن کامطالبہ کرتےرہوگے، رانا ثنا اللہ
May 07, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آؤبیٹھوسیاستدان بنو، ملکرالیکشن کاطے کرو،دھونس،دھمکیوں سےکام لوگےتواگلےسال بھی الیکشن کامطالبہ کرتےرہوگے۔

فیصل آباد میں وزیرداخلہ راناثنااللہ نے عوامی اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2سال کی محنت کس مقصدکیلئےہورہی تھی؟ یہ محنت مسلم لیگ ن کواتارنے، نواز شریف کوسزادینےکیلئےہورہی تھی،نوازشریف کاجرم یہ تھاکہ ملک ترقی کررہاتھا۔

انہوں نے کہا کہ بابازحمتےآج پی ٹی آئی کےٹکٹ بیچ رہاہے،بابازحمتےکابیٹا کہتاہےمیرےبابانےٹکٹ کیلئےبہت محنت کی،بان کابیٹاپارٹی کاایجنٹ بن کرپیسے کمارہا ہے،عدلیہ سےمطالبہ کرتےہیں کہ انصاف کرے،عدلیہ کےاقدامات ساری دنیاکےسامنےآچکےہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ثاقب نثارکےکردارپرسوموٹونہیں ہوناچاہیے؟ ٹانگیں توڑنے والے کوبلاکرنہیں پوچھناچاہیےکہ کیوں ٹانگیں توڑرہاتھا؟ ثاقب نثارنےتسلیم کیا کہ یہ آوازمیرےبیٹےکی ہے،ان چیزوں کوسامنےکیوں نہیں لایاجاتا؟عوام ان چیزوں پرسوال کیوں نہ اٹھائیں؟

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مسلم لیگ ن سوچ رہی تھی کہ الیکشن میں چلےجانا چاہیے،نوازشریف نےبھی الیکشن میں جانےکاکہا،معاشی ماہرین نےکہااس کم بخت نےملک کابیڑہ غرق کردیاہے،90روزملک نگراں حکومت کےحوالےکیاتوملک دیوالیہ ہوجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فتنےنےکہافوری الیکشن کااعلان کروورنہ25مئی کواسلام آبادسیل کروں گا،اینٹ سےاینٹ بجادوں گا،الیکشن کی تاریخ لےکراٹھوں گا،پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں اس کےدھونس،دھمکی،تکبرکےآگےنہ جھکنےکافیصلہ کیاگیا۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ میرانام لےکرکہتاتھاتمہیں اسلام آبادمیں چھپنےکی جگہ نہیں ملےگی،میں نےکہاتم اسلام آبادآؤتمہیں بھاگنےکی جگہ نہیں ملےگی،25مئی کوانہیں اسلام آباد سےبھاگنےکاراستہ نہیں ملا،ڈی چوک میں دھرنادینےکاکہنےوالاپیچھے سے بھاگ گیا۔

راناثنا اللہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم سڑکوں پرآؤتمہیں گھرمیں بھیجوں گا،اگرتم گھرنہ گئےتوپھرتمہیں کسی اورجگہ بھیجوں گا،وہاں تمہیں دنیاکی ہرچیزملےگی مگروہ نہیں ملےگاجس کےبغیرتمہاراگزاراممکن نہیں،مسلم لیگ ن اوراتحادی حکومت تمہارےآگےنہیں جھکےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہربارعوام نےتمہیں مستردکیاہے،پھرتم نےکہااسمبلیاں توڑدو،کان کھول کرسن لو،عمران خان تم ایک فتنہ ہو،تم ملک میں فسادچاہتےہو، تمہارےفتنے کوووٹ کی طاقت سےدفن کریں گے،آؤبیٹھوسیاستدان بنو،سیاسی قائدین کےساتھ بیٹھ کرالیکشن کاطے کرو۔الیکشن صاف اورشفاف ہوناچاہیے،الیکشن ایساہوناچاہیے جس کےنتائج سب تسلیم کریں،الیکشن اسی سال ہوگااورصاف اورشفاف ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ لواسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی،تمہارےکہنےپرایک دن بھی کم کرنےکوتیارنہیں،لانگ مارچ،انسانوں کےسمندرلانےاورجلاؤگھیراؤکےتمام پروگرام ناکام ہوچکے،اس قسم کاہتھکنڈادوبارہ اپناؤگے اوردھونس،دھمکیوں سےکام لوگےتوہوسکتاہےاگلےسال بھی الیکشن کامطالبہ کرتےرہو۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنےاورفساد والی بات چھوڑو،بیٹھ کرسیاستدانوں والی بات کرو،الیکشن سےپیچھےنہیں ہٹ رہے،تکبراوردھونس کی بنیادپرکوئی مطالبہ نہیں مانیں گے،سیاستدانوں کوبیٹھ کربات کرنی چاہیے،کسی اصولی موقف پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،یہ صرف سوشل میڈیا کاممی ڈیڈی شور ہے،سوشل میڈیا کےعلاوہ ان کاکسی جگہ کوئی وجود نہیں ہے۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN DEMOCRATIC MOVEMENT (PDM)

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

GENERAL ELECTIONS 2023

Interior Minister Rana Sanaullah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div