صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کیخلاف سازش ہے،وزیراعظم شہبازشریف

پارلیمنٹ آئینی دائرہ کارمیں رہتےہوئےاپناحق منوائےگی،لندن میں میڈیا سے گفتگو
May 06, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران کودوبارہ اقتدارمیں لاکرملکی استحکام داؤپرلگانےپرکام ہورہاہے،صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کیخلاف سازش ہے، پارلیمنٹ آئینی دائرہ کارمیں رہتےہوئےاپنا حق منوائےگی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کوجھوٹےاوربے بنیاد الزامات پرنااہل کیاگیا، اوران کی نااہلی میں سابق چیف جسٹسثاقب نثارنےکلیدی کرداراداکیا،ثاقب نثاربطورپی ٹی آئی ایجنٹ کام کرتےرہے۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثاردن رات سوموٹوکااختیاراستعمال کرتےتھے،اور انہوں نے ایک بھی عوامی مفادپرسوموٹولیاہوتاتوبات ہوتی،ثاقب نثارنےعمران کوجتوانےاور نوازشریف کو ہرانےکیلئےکام کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ آڈیولیکس نےتمام کرداروں کوبےنقاب کردیا،اور اس معاملے پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثاراوران کےصاحبزادےکو طلب کر لیاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران کودوبارہ اقتدارمیں لاکرملکی استحکام داؤپرلگانےپرکام ہورہاہے،صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کیخلاف سازش ہے،پورےملک میں الیکشن ایک ساتھ ہونےچاہئیں،پارلیمنٹ آئینی دائرہ کارمیں رہتےہوئےاپناحق منوائےگی۔

IMRAN KHAN

pm shehbaz sharif

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

parliament of pakistan

AUDIO LEAKS

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Justice (R) Saqib Nisar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div