جدہ سے کراچی آنیوالے شخص میں منکی پاکستان کی تصدیق

متاثرہ 30 سالہ شخص جدہ میں ڈرائیور ہے، محکمہ صحت سندھ

جدہ سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، مزید ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالے 30 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے علامات واضح ہونے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کرکے مزید ٹیسٹ کیلئے سیمپلز حاصل کرلئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص جدہ میں ڈرائیور ہے، جو مسقط کے راستے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں منکی پاکس کا صرف ایک ہی کیس ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں منکی پاکس کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

HEALTH

Karachi Airport

MONKEY POX

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div