نسوار رکھنے والے عازمین حج کو سعودی حکام نے خبردار کردیا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیے

سعودی حکام نے خبردارکردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوارنکلی توانتہائی سخت سزا دی جائے گی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں،حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے،اجازت نامے کیلئے حفاظتی ٹیکےاور ویکسینیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے،حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10 دن پہلے لگوانا لازمی ہے۔

Hajj Flights

HAJJ 2023

Hajj Policy 2023

hajj pakg

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div