عمران خان چل سکے یا نہیں لیکن ملک چلے گا، نواز شریف

وزیراعظم شہباز شریف لندن آگئے ہیں، اُن سے انشاء اللہ ملاقات ہوگی، صحافیوں سے گفتگو
May 03, 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان چل سکے یا نہیں لیکن ملک چلے گا۔

لندن میں صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن آگئے ہیں اُن سے انشاء اللہ ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں، مذاکرات ملک کیلئے کیے لیکن مخالفین کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، نواز شریف

صحافی کی طرف سے عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے لیکن ملک چلے گا۔

صحافیوں نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوال کیا جس کا نواز شریف نے جواب نہیں دیا۔

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div