کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

فوربز نے ٹاپ 10 اتھلیٹس کی فہرست جاری کردی

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے۔

معروف جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔ پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈ نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ سعودی کلب جوائن کرنے کے بعد دنیا کے امیر ترین اتھلیٹ بن گئے۔ فوربز کے مطابق رونالڈو کے اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 60 لاکھ (136 ملین) ڈالر رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو فٹبال سے 46 ملین ڈالر جبکہ آف دا فیلڈ 90 ملین ڈالر کماچکے ہیں، وہ 2017ء کے بعد پہلی بار امیر ترین اتھلیٹ بنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے لائنل میسی 13 کروڑ (130 ملین) ڈالر اثاثوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، فرانس کے فٹبالر کیلیان ایم باپے 12 کروڑ (120 ملین) ڈالر کی کمائی کے ساتھ تیسرے جبکہ امریکی باسکٹ بال پلیئر لی برون جیمز فوربز کی فہرست میں 11 کروڑ 95 لاکھ (119.5 ملین) ڈالر کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

عالمی جریدے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں میکسیکن باکسر کانیلو الواریز 11 کروڑ (110 ملین) ڈالر کے ساتھ پانچویں اور امریکی گالفر ڈسٹن جونسن 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ زیادہ کمانے والوں میں امریکی گالفر فل مکلسن 106 ملین نمبر 7، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کری 100.4 ملین کے ساتھ نمبر 8، سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر 9 کروڑ 51 لاکھ (95.1 ملین) ڈالر کے ساتھ 9ویں اور امریکی باسکٹ بال پلیئر کیون ڈیورانٹ 89.1 ملین کی کمائی کرکے 10ویں نمبر پر ہیں۔

Cristiano Ronaldo

forbes

Lionel Messi

Roger Fedderer

RICHEST ATHELETS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div