امریکا کا پاکستان میں عوام کی مرضی سے بننے والی حکومت کی حمایت کا اعلان

پاکستان کے سیاسی معاملات پر کہنے کیلئے کچھ نہیں، ویدانت پٹیل

امریکا نے پاکستان میں عوام کی مرضی سے بننے والی حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے داخلی اور سیاسی معاملات پر کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں جو حکومت عوامی کی مرضی سے بنے گی امریکا اُس کی حمایت کرے گا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کے پاس پاکستان کے داخلی اور سیاسی معاملات پر کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

پاکستان میں شفاف انتخابات اور جمہوری اقدار پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا پاکستان میں ہر اُس حکومت کا ساتھ دے گا جو عوام کی ترجمان ہوگی۔

پاکستان

USA

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div