فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا

فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سولہ مئی تک ملتوی کر دی۔

فواد چوہدری کیخلاف توہین کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔فواد چوہدری کے معاون وکیل مرزا آصف عباس نے مؤقف اپنایا کہ توہین الیکشن کمیشن کے کچھ مقدمات اٹھارہ مئی تک ملتوی ہوئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے، فواد چودھری کی پھر مذاکرات کی پیشکش

ممبرکے پی نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وکالت نامہ جمع کرایا ہے؟ جس پر مرزا آصف نے جواب دیا کہ فواد چوہدری کا پراکسی وکیل ہوں،ابھی وکالت نامہ جمع نہیں کرایا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور بھی گزشتہ سماعت پر بطور پراکسی وکیل پیش ہوئے تھے۔

پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، فواد چوہدری

آج چوتھی سماعت ہے، جنوری سے مئی آ گیا، کیا مقدمہ ایسے ہی چلتا رہے گا؟ توہین الیکشن کمیشن کے دیگرمقدمات مختلف ہیں۔چیف الیکشن کمشنرنے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرہر صورت جواب جمع کرائیں۔فواد چوہدری کو بتا دیں کہ سولہ مئی کو فرد جرم عائد ہوگی۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

GENERAL ELECTIONS 2023

Punjab, KP election case

fawad chaudhry pti

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div