ملک کا نام روشن کرنیوالوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ریسلنگ، اتھلیٹکس، کبڈی، ہاکی سمیت متعدد کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مرد و خواتین اتھلیٹس کو ایوارڈز سے نوازا۔
انٹرنیشنل ایمپائر علیم ڈار کو کرکٹ میں ان کی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
1954 ایشین گیمز کے پہلے گولڈ میڈلسٹ دین محمد اور کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیئے گئے۔
پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم ملک کو شیلڈ اور ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ ایمپائر حمیرہ نازش کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
ٹینس سٹار عقیل خان کو شاندار کریئر پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور شیلڈ دی گئی۔ ریسلنگ میں دستگیر بٹ کو لائف ٹائم اچیومنٹ جبکہ نوح بٹ کو شیلڈ دی گئی۔
ہاکی میں سابق اولمپیئن منظور الحسن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ مہمان خصوصی تھے۔
طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک میڈل لینے کے لیئے کھلاڑی پوری زندگی محنت کرتے ہیں، کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس لانے کے لیئے کھلاڑیوں کو مالی طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔