وزیراعظم اور وفاقی وزراء میں پی ٹی آئی سے مذاکرات اور مطالبات پر مشاورت

ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی بھی شرکت

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء سے ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے تیسرے دور اور تحریک انصاف کے مطالبات پر مشاورت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء اور لیگی رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی سے ہونیوالے مذاکرات کی تیسری نشست اور تحریک انصاف قیادت کے مطالبات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد خان اور عطاء تارڑ شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے حکومتی ٹیم اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان اس سے قبل مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں تاہم فریقین پنجاب میں فوری انتخابات یا ملک میں ایک وقت میں الیکشن سے متعلق کسی نتیجے نہیں پہنچ سکے۔

IMRAN KHAN

pm shehbaz sharif

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

GENERAL ELECTIONS 2023

PUNJAB GENERAL ELECTION

pti and govt dialouge

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div