نیشنل گیمز، سندھ کے ایتھلیٹس فنڈزکی منتقلی کے منتظر
نیشنل گیمز میں سندھ کے ایتھلیٹس فنڈزکی منتقلی کے منتظر ہیں، 2 ایونٹ محض دو ہفتے دور ہے اس کے باوجود محکمہ کھیل سندھ نے جاری نہیں کئے۔
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نےتمام صوبائی فیڈریشنزکواپنی مدد آپ کےتحت گیمزمیں حصہ لینےکا خط لکھ دیا۔
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے فیڈریشنزکوخط میں لکھا کہ آپ اخراجات کرلیں پیسےآئیں گے تو ریفنڈ کردینگے، ایتھلیٹس کی کٹ پر بھی کام فنڈز کی عدم دستیابی پر رکا ہوا ہے۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کو ڈیڑھ کروڑکا فنڈ درکارہے۔ محکمہ کھیل نےایک کروڑ دینےکی حامی بھری ہے۔
محکمہ کھیل سندھ نے کہا تعطیلات کے باعث فنڈزجاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے،تعطیلات کے بعد فنڈزجاری کردیں گیں نیشنل گیمز کے میچز کا آغاز بارہ مئی سےہونا ہے، گیمز تیس مئی تک جاری رہنگے سندھ کی جانب سے مجموعی طور پر 28 کھیلوں میں حصہ لیا جائے گا۔
نوسےسولہ تاریخ تک ٹیمیں الگ الگ وقتوں میں سفرکرینگی، سندھ نے گالف، فٹبال، ہینڈ بال اور ریسلنگ میں حصہ نہیں لیا، سندھ کی جانب سے چار سو پچیس کھلاڑی اور آفیشلز نیشنل گیمز میں حصہ لیں گے۔