جونیئر انڈر 21 ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری
کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور فزیکل فٹنس کی ورزشیں بھی کرائی جا رہی ہیں
پاکستان جونیئر انڈر 21 ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں لاہور میں جاری ہے۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور فزیکل فٹنس کی ورزشیں بھی کرائی جارہی ہیں۔
تربیتی کیمپ میں سیکرٹری ہاکی فیڈریشن حیدر حسین سمیت دیگر عہدیداران نے دورہ کیا جبکہ نوابزادہ میر لشکری رئیسانی چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے قومی جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے بلوچستان بھرپور کردار ادا کررہا ہے، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تربیت کے لئے ڈی ایچ اے نے وسائل فراہم کئے۔
یاد رہے کہ جونئیر انڈر21 ٹیم کا ایشیاء کپ کے لئے تربیتی سیشن 26 اپریل تا 20 مئی تک لاہور میں جاری رہے گا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div