ملک میں 5 مئی تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج سے 5 مئی تک آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں ، باغ، حویلی، سندھوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ہری پور، ایبٹ آباد بھی بارشوں کا امکان ہے۔
اُدھر وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے اضلاع مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق تیز ہواؤں / ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں (بالخصوص گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال ، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 04 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 02 مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔
اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری طرف دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔