قیمتوں میں اضافہ، کم گیس استعمال کرنے والے صارفین متاثر نہیں ہوں گے، اوگرا
صارفین کو یقین دلاتے ہیں ان پر اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، ترجمان کی وضاحت
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کم مقدار میں گیس استعمال کرنے والے صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔
اوگرا کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کا کردار سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) کی مقررہ قیمت کا تعین کرنا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کیٹیگری کا تعین کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جنوری 2023ء سے لاگو ہونے والے حالیہ قیمتوں میں ان صارفین کے لیے 460 روپے کا فکسڈ چارج شامل ہے جن کی اوسط کھپت 0.9 HM3 سے زیادہ ہے۔
تاہم انہوں نے کم کھپت والے صارفین کو یقین دلایا کہ ان پر اس اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div