مقررہ وقت پر الیکشن ممکن نہیں رہے، اعتزاز احسن

چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، وکیل رہنماء

اعتزاز احسن نے مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ممکن نہیں رہا کہ مقررہ وقت پر الیکشن ہوں، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کے گھر چھاپے کو غیر قانوی قرار دیتے ہوئے کہا کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر ضمانت کے باوجود چھاپہ مارا گیا، اس سارے ایکشن کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

IMRAN KHAN

Aitizaz Ahsan

PERVEZ ELAHI

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div