اسٹرنگز کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا جلد کچھ ایڈونچر کرتے دکھائی دیں گے

دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے بلال اور فیصل ٹریول سیریز میں نظر آئیں گے

معروف بینڈ اسٹرنگز کے فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود اب گلوکاری کے علاوہ ٹریولنگ کرتے دکھائی دیں گے ، اپنے نئے آنے والے ٹریول سیریز میں ، جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کو دبئی کے سفر پر لے جائیں گے۔

فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود میوزک کے حوالے سے تو جانے ہی جاتے ہیں۔

لیکن اس بار یہ دونوں ایک ساتھ کچھ نیا کرنے جا رہے ہیں۔ دبئی اکانومی اینڈ ٹورزم کی جانب سے یہ دونوں پاکستانی میوزیشن دبئی کو ایک الگ ہی زاویے سے دکھاتے نظر آئیں گے۔

ٹریولنگ کے حوالے سے پیش کی جانے والی اس یوٹیوب سیریز 3 اقساط پر مبنی ہیں ۔ اس سیریز کی ہر ایک قسط کا دورانیہ 9 منٹ ہوگا۔ جس میں بلال اور فیصل دبئی کے مختلف مقامات ، یہاں کی زندگی ، طرز تعمیر، تفریح کے لیے آپشنز اور ثقافت کو دکھانے کی کوشش کریں گے۔

بلال مقصودنے کا کہنا ہے کہ انہیں اس سیریز سے قبل بہت مرتبہ دبئی میں پرفارم کرنے کاموقع ملا ۔لیکن اس بار مجھے اپنے دوست فیصل کے ساتھ ایک سیاح کے طور پر شہر کو دریافت کرنے کا تجربہ ہی الگ تھا ۔ یہ شہر حیران کن طور پر بدل چکا ہے ۔

dubai

Strings

Bilal Maqsood

dubai tourism

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div