ہاکی فیڈریشن نے بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں شرکت کیلئےچار کروڑ روپے کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کاخط
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست بھارت کے شہرچنائے میں منعقد ہوگی،اوراس میں پاکستان سمیت چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

خط کے مطابق ایشین چیمپئنزٹرافی نہ کھیلی تو بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیل کرہی اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کھیل سکیں گے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت نہ جانے کی سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز ہیں، ایونٹس میں شرکت کیلئے چار کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

حیدرحسین نے خط میں کہا ہے کہ فنڈز کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ اسپانسرز سے بھی رابطے شروع کردیئے ہیں،پوری امید ہے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر ایک بار پھر فنڈز جمع کرلیں گے۔

federal government

pakistan hockey federation

Asian Hockey Champions Trophy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div