پاکستان فٹبال فیڈریشن کا منیر آفتاب کے انتقال پراظہارافسوس

فٹبال فیملی اس خوبصورت کھیل میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی، فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے کپتان منیر آفتاب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سابق اسٹار کی موت پر پاکستان کے فٹبال برادری سوگوار ہے، فٹبال فیملی اس خوبصورت کھیل میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیرآفتاب 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

منیر آفتاب کئی سال تک قومی جونیئر فٹبال ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا۔

condolence

Pakistan Football Federation

Munir Aftab Death

FIFA Nominated Normalization Committee

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div