آڈیولیکس کی گفتگوانتہائی سنگین ہے،وفاقی وزیر قانون

کوشش ہو رہی ہے حکومتی شخصیات کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاورملک احمدخان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کوعدالت نہیں لے جانا چاہیے،آڈیولیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ نہیں ہوتا لیکن باتیں نکل آتی ہیں،ماضی میں عدالتیں کوشش کرتی رہی ہیں سیاسی سوالات نہ ہوں،جب سیاسی معاملات عدالت میں آئےملک و قوم کونقصان ہوا،آج کل ٹیکنالوجی اورہیکنگ کا زمانہ ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک

اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ کوشش ہے ماحول ایسا کر دیا جائے ادارے آمنے سامنے آجائیں۔کوشش ہورہی ہے حکومتی شخصیات کو کٹہرےمیں کھڑا کیا جائے، ایسی کوششوں کے لیے حوالے دیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا دوران پریس کانفرنس کہناتھا کہ جن کی آڈیولیکس ہورہی ہیں وہ سازش کا حصہ ہیں،آڈیو کے معاملے پر وزیر قانون راستہ اختیار کریں گے۔

Azam Nazeer Tarar

AUDIO LEAKS

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Justice (R) Saqib Nisar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div