نیشنل گیمز کا 15 کے بجائے 22 مئی سے آغاز

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھیلوں کی فیڈریشنز کو نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا
Apr 12, 2023
<p>Sports</p>

Sports

نیشنل گیمز پندرہ کے بجائے بائیس مئی سے کوئٹہ میں شروع ہوں گے۔

34 ویں نیشنل گیمز کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ نیشنل گیمز جو پندرہ مئی سے تئیس مئی تک کوئٹہ میں شیڈول تھے وہ اب بائیس مئی سے شروع ہوں گے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھیلوں کی فیڈریشنز کو نئی تاریخ سے آگاہ کردیا ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق اب نیشنل گیمز کا انعقاد بائیس مئی سے تیس مئی تک ہوگا۔

پی او اے نے بلوچستان حکومت سے تاریخیں ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div