کرونا وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی

مرنیوالی دونوں خواتین کا تعلق کراچی سے ہے، 18 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 خواتین انتقال کرگئیں، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 881 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جاری رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 17 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 خواتین انتقال کرگئیں، مرنے والی خواتین کا تعلق ضلع شرقی سے ہے، جن کی عمریں بالترتیب 65 اور 73 سال ہیں۔

مزید جانیے : پاکستان میں کرونا کے نئے وائرس کی تصدیق ہوگئی

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل 4 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹیسٹ کم ہونے کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 70 ٹیسٹ کئے گئے جس کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد رہی۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو بھیڑ والی جگہوں پر جاتے ہوئے ماسک پہننے، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 881 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.03 فیصد رہی، ملک بھر میں مجموعی طور پر 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کا خاتمہ نظر آنے لگا،عالمی ادارہ صحت

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 376 افراد میں سے 14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 3.72 فیصد رہی، گلگت میں 129 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جن میں ایک مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں 354 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.28 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 269 ٹیسٹوں میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.74 فیصد رہی۔

nih

Coronavirus

COVID19

KARACHI CORONA DEATH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div